Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1767 (سنن أبي داود)

[1767] إسنادہ ضعیف

أبو الزبیرمدلس وابن جریج مدلس عنعنا

وحدیث ابن سابط مرسل

انوار الصحیفہ ص 70

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ وَأَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَابِطٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ وَأَصْحَابَہُ كَانُوا يَنْحَرُونَ الْبَدَنَةَ مَعْقُولَةَ الْيُسْرَی قَائِمَةً عَلَی مَا بَقِيَ مِنْ قَوَائِمِہَا

جناب ابوخالد احمر،ابن جریج سے،وہ ابو الزبیر سے اور وہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں اور (ابن جریج نے کہا) مجھے عبدالرحمٰن بن سابط نے خبر دی کہ ’’نبی کریم ﷺ اور آپ کے صحابہ اونٹ کو ’’نحر‘‘ کیا کرتے تھے جبکہ اس کا بایاں پاؤں بندھا ہوتا اور وہ باقی تین پاؤں پر کھڑا ہوتا۔‘‘