Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1768 (سنن أبي داود)

[1768]صحیح

صحیح بخاری (1713) صحیح مسلم (1320)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا ہُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا يُونُسُ أَخْبَرَنِي زِيَادُ بْنُ جُبَيْرٍ قَالَ كُنْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ بِمِنًی فَمَرَّ بِرَجُلٍ وَہُوَ يَنْحَرُ بَدَنَتَہُ وَہِيَ بَارِكَةٌ فَقَالَ ابْعَثْہَا قِيَامًا مُقَيَّدَةً سُنَّةَ مُحَمَّدٍ ﷺ

جناب زیاد بن جبیر کہتے ہیں کہ میں منٰی میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھا کہ وہ ایک آدمی کے پاس سے گزرے اور وہ اپنی اونٹنی کو نحر کرنا چاہ رہا تھا جبکہ وہ بیٹھی ہوئی تھی۔تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا ’’اسے کھڑی کرو،(ایک) پاؤں بندھا ہوا ہو،یہی محمد ﷺ کی سنت ہے۔‘‘