Sunan Abi Dawood Hadith 1769 (سنن أبي داود)
[1769]صحیح
صحیح بخاری (1716) صحیح مسلم (1317)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ يَعْنِي ابْنَ عُيَيْنَةَ عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيِّ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ أَمَرَنِي رَسُولُ اللہِ ﷺ أَنْ أَقُومَ عَلَی بُدْنِہِ وَأَقْسِمَ جُلُودَہَا وَجِلَالَہَا وَأَمَرَنِي أَنْ لَا أُعْطِيَ الْجَزَّارَ مِنْہَا شَيْئًا وَقَالَ نَحْنُ نُعْطِيہِ مِنْ عِنْدِنَا
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا کہ میں آپ کے اونٹوں کے پاس کھڑا ہو جاؤں (جبکہ وہ نحر کیے جا رہے تھے) اور ان کے چمڑے اور جھول تقسیم کر دوں۔قصاب کو ان میں سے کوئی شے نہ دوں۔انہوں نے بتایا کہ قصاب کی مزدوری ہم اپنے پاس سے دیا کرتے تھے۔