Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1783 (سنن أبي داود)

[1783]صحیح

صحیح بخاری (1561) صحیح مسلم (1211)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاہِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ وَلَا نَرَی إِلَّا أَنَّہُ الْحَجُّ فَلَمَّا قَدِمْنَا تَطَوَّفْنَا بِالْبَيْتِ فَأَمَرَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَنْ لَمْ يَكُنْ سَاقَ الْہَدْيَ أَنْ يُحِلَّ فَأَحَلَّ مَنْ لَمْ يَكُنْ سَاقَ الْہَدْيَ

ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نکلے،ہم صرف حج سمجھ رہے تھے۔مگر جب ہم مکہ پہنچے اور بیت اللہ کا طواف کیا تو رسول اللہ ﷺ نے حکم دیا کہ جو شخص قربانی ساتھ نہیں لایا وہ حلال ہو جائے۔چنانچہ وہ لوگ جو قربانیاں ساتھ نہیں لائے تھے ‘ حلال ہو گئے۔