Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1787 (سنن أبي داود)

[1787]صحیح

صحیح بخاری (7367) صحیح مسلم (1216)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ أَخْبَرَنِي أَبِي حَدَّثَنِي الْأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنِي مَنْ سَمِعَ عَطَاءَ بْنَ أَبِي رَبَاحٍ حَدَّثَنِي جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللہِ قَالَ أَہْلَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ بِالْحَجِّ خَالِصًا لَا يُخَالِطُہُ شَيْءٌ فَقَدِمْنَا مَكَّةَ لِأَرْبَعِ لَيَالٍ خَلَوْنَ مِنْ ذِي الْحِجَّةِ فَطُفْنَا وَسَعَيْنَا ثُمَّ أَمَرَنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ أَنْ نُحِلَّ وَقَالَ لَوْلَا ہَدْيِي لَحَلَلْتُ ثُمَّ قَامَ سُرَاقَةُ بْنُ مَالِكٍ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللہِ أَرَأَيْتَ مُتْعَتَنَا ہَذِہِ أَلِعَامِنَا ہَذَا أَمْ لِلْأَبَدِ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ بَلْ ہِيَ لِلْأَبَدِ قَالَ الْأَوْزَاعِيُّ سَمِعْتُ عَطَاءَ بْنَ أَبِي رَبَاحٍ يُحَدِّثُ بِہَذَا فَلَمْ أَحْفَظْہُ حَتَّی لَقِيتُ ابْنَ جُرَيْجٍ فَأَثْبَتَہُ لِي

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ خالص حج کا احرام باندھا۔اس میں کسی چیز کا اختلاط نہ تھا۔پھر ذوالحجہ کی چار راتیں گزر جانے کے بعد ہم مکہ پہنچے۔ہم نے طواف اور سعی کی۔پھر رسول اللہ ﷺ نے ہمیں حلال ہونے کا حکم دے دیا اور فرمایا ’’اگر میرے ساتھ قربانی نہ ہوتی تو میں بھی حلال ہو جاتا۔‘‘ پھر سیدنا سراقہ بن مالک رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور پوچھا: اے اللہ کے رسول! ہمارا یہ تمتع (حج کے ساتھ عمرہ کرنا) اسی سال کے لیے ہے یا ہمیشہ ہمیشہ کے لیے؟ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’بلکہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ہے۔‘‘ اوزاعی کہتے ہیں کہ میں نے عطاء بن ابی رباح کو یہ حدیث بیان کرتے سنا مگر میں یاد نہ رکھ سکا حتیٰ کہ ابن جریج سے ملا تو انہوں نے مجھے یاد کرائی۔