Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1788 (سنن أبي داود)

[1788]صحیح

أخرجہ أحمد (3/362) والنسائي فی الکبریٰ (4171)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَدِمَ رَسُولُ اللہِ ﷺ وَأَصْحَابُہُ لِأَرْبَعِ لَيَالٍ خَلَوْنَ مِنْ ذِي الْحِجَّةِ فَلَمَّا طَافُوا بِالْبَيْتِ وَبِالصَّفَا وَالْمَرْوَةِ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ اجْعَلُوہَا عُمْرَةً إِلَّا مَنْ كَانَ مَعَہُ الْہَدْيَ فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ التَّرْوِيَةِ أَہَلُّوا بِالْحَجِّ فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ النَّحْرِ قَدِمُوا فَطَافُوا بِالْبَيْتِ وَلَمْ يَطُوفُوا بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ۔جب انہوں نے بیت اللہ کا طواف اور صفا مروہ کی سعی کر لی تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’اسے عمرہ بنا لو ‘ سوائے اس کے جس کے ساتھ قربانی ہو۔‘‘ سو جب آٹھویں تاریخ آئی تو ان لوگوں نے حج کا احرام باندھا اور پھر قربانی والے دن (دس ذوالحجہ کو) یہ لوگ مکہ آئے اور بیت اللہ کا طواف کیا مگر صفا مروہ کی سعی نہیں کی۔