Sunan Abi Dawood Hadith 1790 (سنن أبي داود)
[1790]صحیح
صحیح مسلم (1241)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ جَعْفَرٍ حَدَّثَہُمْ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّہُ قَالَ ہَذِہِ عُمْرَةٌ اسْتَمْتَعْنَا بِہَا فَمَنْ لَمْ يَكُنْ عِنْدَہُ ہَدْيٌ فَلْيُحِلَّ الْحِلَّ كُلَّہُ وَقَدْ دَخَلَتْ الْعُمْرَةُ فِي الْحَجِّ إِلَی يَوْمِ الْقِيَامَةِ قَالَ أَبُو دَاوُد ہَذَا مُنْكَرٌ إِنَّمَا ہُوَ قَوْلُ ابْنِ عَبَّاسٍ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا ’’یہ عمرہ ہے ہم نے اس کا فائدہ حاصل کیا ہے،سو جس کے ساتھ قربانی نہ ہو وہ حلال ہو جائے،پوری طرح حلال ہونا۔اور قیامت تک کے لیے عمرہ حج میں داخل ہو گیا ہے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں یہ روایت منکر ہے۔یہ صرف ابن عباس رضی اللہ عنہما کا قول ہے۔