Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1791 (سنن أبي داود)

[1791] إسنادہ ضعیف

النھاس ضعیف (تقریب: 7197) یروي عن عطاء عن ابن عباس أشیاء منکرۃ کما قال یحیی القطان (الجرح والتعدیل 8/ 511 وسندہ صحیح)

وحدیث ابن جریج عن رجل ینظر فیہ

انوار الصحیفہ ص 71

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنِي أَبِي حَدَّثَنَا النَّہَّاسُ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ إِذَا أَہَلَّ الرَّجُلُ بِالْحَجِّ ثُمَّ قَدِمَ مَكَّةَ فَطَافَ بِالْبَيْتِ وَبِالصَّفَا وَالْمَرْوَةِ فَقَدْ حَلَّ وَہِيَ عُمْرَةٌ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاہُ ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ رَجُلٍ عَنْ عَطَاءٍ دَخَلَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ ﷺ مُہِلِّينَ بِالْحَجِّ خَالِصًا فَجَعَلَہَا النَّبِيُّ ﷺ عُمْرَةً

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا ’’جب آدمی نے حج کا احرام باندھا پھر مکہ آیا،بیت اللہ کا طواف کیا اور صفا مروہ کی سعی کر لی تو وہ حلال ہو گیا اور یہ عمرہ ہو گا۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں اس حدیث کو ابن جریج نے ایک شخص کے واسطے سے عطاء سے یوں روایت کیا ہے کہ نبی کریم ﷺ کے اصحاب صرف حج کا تلبیہ کہتے ہوئے (مکے میں) داخل ہوئے۔پس نبی کریم ﷺ نے اس کو عمرہ بنا دیا۔