Sunan Abi Dawood Hadith 1793 (سنن أبي داود)
[1793]حسن
انظر الحدیث الآتي (3272) والموطأ (590 بتحقیقي)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِي حَيْوَةُ أَخْبَرَنِي أَبُو عِيسَی الْخُرَاسَانِيُّ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمسَيِّبِ أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ أَتَی عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ فَشَہِدَ عِنْدَہُ أَنَّہُ سَمِعَ رَسُولَ اللہِ ﷺ فِي مَرَضِہِ الَّذِي قُبِضَ فِيہِ يَنْہَی عَنْ الْعُمْرَةِ قَبْلَ الْحَجِّ
سعید بن مسیب سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ کے صحابہ میں سے ایک شخص سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور گواہی دی کہ اس نے رسول اللہ ﷺ سے آپ ﷺ کے مرض الموت میں سنا ہے کہ آپ ﷺ حج سے پہلے عمرہ کرنے سے منع فرماتے تھے۔