Sunan Abi Dawood Hadith 1794 (سنن أبي داود)
[1794] إسنادہ ضعیف
قتادۃ عنعن وتابعہ بھیس بن فھدان عندالطبراني (19 / 354) ببعضہ وفیہ محمد بن صالح بن الولید النرسي: ولم أجد من وثقہ
والحدیث السابق (الأصل: 1793) یغني عنہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُوسَی أَبُو سَلَمَةَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي شَيْخٍ الْہُنَائِيِّ خَيْوَانَ بْنِ خَلْدَةَ مِمَّنْ قَرَأَ عَلَی أَبِي مُوسَی الْأَشْعَرِيِّ مِنْ أَہْلِ الْبَصْرَةِ أَنَّ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ قَالَ لِأَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ ہَلْ تَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ نَہَی عَنْ كَذَا وَكَذَا وَعَنْ رُكُوبِ جُلُودِ النُّمُورِ قَالُوا نَعَمْ قَالَ فَتَعْلَمُونَ أَنَّہُ نَہَی أَنْ يُقْرَنَ بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ فَقَالُوا أَمَّا ہَذَا فَلَا فَقَالَ أَمَا إِنَّہَا مَعَہُنَّ وَلَكِنَّكُمْ نَسِيتُمْ
سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما نے اصحاب نبی کریم ﷺ سے کہا کیا آپ لوگ جانتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فلاں فلاں کام سے منع فرمایا ہے اور چیتے کی کھال پر سوار ہونے (بیٹھنے) سے بھی منع فرمایا ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں! انہوں نے کہا: آپ لوگ یہ بھی جانتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے حج اور عمرے کو ملانے سے بھی منع کیا ہے؟ انہوں نے کہا: نہیں،یہ بات ہم نہیں جانتے۔معاویہ نے کہا: یہ ہے تو ان (ممنوعہ چیزوں) ہی کے ساتھ مگر آپ لوگ بھول رہے ہیں۔‘‘