Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1799 (سنن أبي داود)

[1799]إسنادہ صحیح

أخرجہ النسائي (2720 وسندہ صحیح) ورواہ ابن ماجہ (2970 وسندہ صحیح)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ بْنِ أَعْيَنَ وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ الْمَعْنَی قَالَا حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ قَالَ الصُّبَيُّ بْنُ مَعْبَدٍ كُنْتُ رَجُلًا أَعْرَابِيًّا نَصْرَانِيًّا فَأَسْلَمْتُ فَأَتَيْتُ رَجُلًا مِنْ عَشِيرَتِي يُقَالُ لَہُ ہُذَيْمُ بْنُ ثُرْمُلَةَ فَقُلْتُ لَہُ يَا ہَنَاہْ إِنِّي حَرِيصٌ عَلَی الْجِہَادِ وَإِنِّي وَجَدْتُ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ مَكْتُوبَيْنِ عَلَيَّ فَكَيْفَ لِي بِأَنْ أَجْمَعَہُمَا قَالَ اجْمَعْہُمَا وَاذْبَحْ مَا اسْتَيْسَرَ مِنْ الْہَدْيِ فَأَہْلَلْتُ بِہِمَا مَعًا فَلَمَّا أَتَيْتُ الْعُذَيْبَ لَقِيَنِي سَلْمَانُ بْنُ رَبِيعَةَ وَزَيْدُ بْنُ صُوحَانَ وَأَنَا أُہِلُّ بِہِمَا جَمِيعًا فَقَالَ أَحَدُہُمَا لِلْآخَرِ مَا ہَذَا بِأَفْقَہَ مِنْ بَعِيرِہِ قَالَ فَكَأَنَّمَا أُلْقِيَ عَلَيَّ جَبَلٌ حَتَّی أَتَيْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ فَقُلْتُ لَہُ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ إِنِّي كُنْتُ رَجُلًا أَعْرَابِيًّا نَصْرَانِيًّا وَإِنِّي أَسْلَمْتُ وَأَنَا حَرِيصٌ عَلَی الْجِہَادِ وَإِنِّي وَجَدْتُ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ مَكْتُوبَيْنِ عَلَيَّ فَأَتَيْتُ رَجُلًا مِنْ قَوْمِي فَقَالَ لِي اجْمَعْہُمَا وَاذْبَحْ مَا اسْتَيْسَرَ مِنْ الْہَدْيِ وَإِنِّي أَہْلَلْتَ بِہِمَا مَعًا فَقَالَ لِي عُمَرُ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ ہُدِيتَ لِسُنَّةِ نَبِيِّكَ ﷺ

ابووائل کہتے ہیں کہ جناب صبی بن معبد نے کہا کہ میں ایک بدوی نصرانی آدمی تھا،مسلمان ہو گیا۔پھر میں اپنے قبیلے کے ایک آدمی کے پاس آیا جس کا نام ہدیم بن ثرملہ تھا۔میں نے اس سے کہا: ارے میاں! میں جہاد کا حریص ہوں مگر حج اور عمرہ بھی مجھ پر لازم ہو چکے ہیں تو اگر میں ان دونوں (حج اور عمرے) کو جمع کر لوں تو کیسا رہے گا؟ اس نے کہا: ان دونوں کو جمع کر لو اور جو میسر ہو قربانی کر لو۔چنانچہ میں نے ان دونوں کی نیت سے تلبیہ کہا (اور احرام باندھا) جب میں عذیب مقام پر پہنچا تو مجھے سلمان بن ربیعہ اور زید بن صوحان ملے اور میں حج اور عمرے دونوں کا تلبیہ پکار رہا تھا۔تو ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا: یہ اپنے اونٹ سے زیادہ سمجھ دار نہیں ہے! (بیوقوف ہے کہ حج اور عمرے کا اکٹھے تلبیہ پکار رہا ہے) صبی بیان کرتے ہیں کہ ان کی اس بات سے گویا مجھ پر پہاڑ ٹوٹ پڑا حتیٰ کہ میں عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان سے کہا: اے امیر المؤمنین! میں ایک بدوی نصرانی آدمی تھا اور مسلمان ہو گیا ہوں،جہاد پر جانے کا حریص ہوں مگر میں نے دیکھا کہ حج اور عمرہ بھی مجھ پر واجب ہو چکا ہے تو میں قوم کے ایک آدمی کے پاس آیا،اس نے مجھے کہا کہ حج اور عمرے کو اکٹھا کر لو اور جو میسر ہو قربانی کر لو۔چنانچہ میں نے ان دونوں کا اکٹھے تلبیہ پکارا ہے۔تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مجھے فرمایا تمہیں تمہارے نبی کریم ﷺ کے طریقے کی ہدایت ملی ہے۔