Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1800 (سنن أبي داود)

[1800]صحیح

صحیح بخاری (1534)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا مِسْكِينٌ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ أَنَّہُ سَمِعَ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ أَتَانِي اللَّيْلَةَ آتٍ مِنْ عِنْدِ رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ قَالَ وَہُوَ بِالْعَقِيقِ وَقَالَ صَلِّ فِي ہَذَا الْوَادِي الْمُبَارَكِ وَقَالَ عُمْرَةٌ فِي حَجَّةٍ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاہُ الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ وَعُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ فِي ہَذَا الْحَدِيثِ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ وَقُلْ عُمْرَةٌ فِي حَجَّةٍ قَالَ أَبُو دَاوُد وَكَذَا رَوَاہُ عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي كَثِيرٍ فِي ہَذَا الْحَدِيثِ وَقَالَ وَقُلْ عُمْرَةٌ فِي حَجَّةٍ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے مجھ سے بیان کیا کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا جبکہ آپ وادی عقیق میں تھے،آپ فرما ہے تھے ’’آج رات میرے پاس میرے رب عزوجل کی طرف سے ایک آنے والا آیا اور اس نے کہا ہے: اس مبارک وادی میں نماز پڑھو اور اس نے کہا کہ عمرہ حج میں داخل ہے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس روایت کو ولید بن مسلم اور عمر بن عبدالواحد نے اوزاعی سے بیان کیا تو صرف اسی قدر کہا: ((وقل عمرۃ فی حجۃ)) (کہہ دو کہ عمرہ حج میں داخل ہے۔اور لفظ ((قال)) کی بجائے ((وقل)) کہا۔) امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایسے ہی علی بن مبارک نے یحییٰ بن ابی کثیر سے (بصیغئہ امر) ((قل عمرۃ فی حجۃ)) بیان کیا ہے۔