Sunan Abi Dawood Hadith 1806 (سنن أبي داود)
[1806]صحیح
صحیح بخاری (1566) صحیح مسلم (1229)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ حَفْصَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّہَا قَالَتْ يَا رَسُولَ اللہِ مَا شَأْنُ النَّاسِ قَدْ حَلُّوا وَلَمْ تُحْلِلْ أَنْتَ مِنْ عُمْرَتِكَ فَقَالَ إِنِّي لَبَّدْتُ رَأْسِي وَقَلَّدْتُ ہَدْيِي فَلَا أُحِلُّ حَتَّی أَنْحَرَ الْہَدْيَ
ام المؤمنین سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! لوگوں کا کیا حال ہے کہ حلال ہو گئے ہیں جبکہ آپ اپنے عمرے سے حلال نہیں ہوئے؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’میں نے اپنے سر کے بال چپکا رکھے ہیں اور اپنی قربانی کو قلاوہ پہنایا ہوا ہے،سو میں اس وقت تک حلال نہیں ہو سکتا جب تک کہ قربانی نحر نہ کر لوں۔‘‘