Sunan Abi Dawood Hadith 1810 (سنن أبي داود)
[1810]إسنادہ صحیح
أخرجہ الترمذي (930 وسندہ صحیح) والنسائي (2622 وسندہ صحیح) وابن ماجہ (2906 وسندہ صحیح) وصححہ ابن خزیمۃ (3040) مشکوۃ المصابیح (2528)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ وَمُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ بِمَعْنَاہُ قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ سَالِمٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ أَوْسٍ عَنْ أَبِي رَزِينٍ قَالَ حَفْصٌ فِي حَدِيثِہِ رَجُلٌ مِنْ بَنِي عَامِرٍ أَنْہِ قَال يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّ أَبِي شَيْخٌ كَبِيرٌ لَا يَسْتَطِيعُ الْحَجَّ وَلَا الْعُمْرَةَ وَلَا الظَّعْنَ قَالَ احْجُجْ عَنْ أَبِيكَ وَاعْتَمِرْ
بنو عامر کے ایک شخص ابورزین نے بیان کیا کہ انہوں نے پوچھا تھا کہ اے اللہ کے رسول! میرے والد بہت بوڑھے ہیں اور حج عمرے کی طاقت نہیں رکھتے اور نہ سواری پر سوار ہو سکتے ہیں۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’اپنے باپ کی طرف سے حج کرو اور عمرہ (بھی)۔‘‘