Sunan Abi Dawood Hadith 1822 (سنن أبي داود)
[1822]صحیح
صحیح مسلم (1180)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرِمٍ حَدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ جَرِيرٍ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ سَمِعْتُ قَيْسَ بْنَ سَعْدٍ يُحَدِّثُ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَی بْنِ أُمَيَّةَ عَنْ أَبِيہِ أَنَّ رَجُلًا أَتَی النَّبِيَّ ﷺ بِالْجِعْرَانَةِ وَقَدْ أَحْرَمَ بِعُمْرَةٍ وَعَلَيْہِ جُبَّةٌ وَہُوَ مُصَفِّرٌ لِحْيَتَہُ وَرَأْسَہُ وَسَاقَ ہَذَا الْحَدِيثَ
جناب صفوان اپنے والد یعلیٰ بن امیہ رضی اللہ عنہ سے نقل کرتے ہیں کہ جعرانہ مقام پر ایک شخص نبی کریم ﷺ کی خدمت میں آیا،اس نے عمرے کا احرام باندھا ہوا تھا،جبہ پہنے ہوئے تھا اور اس کی ڈاڑھی اور سر میں زرد رنگ کی خوشبو لگی ہوئی تھی۔اور مذکورہ بالا حدیث بیان کی۔