Sunan Abi Dawood Hadith 1823 (سنن أبي داود)
[1823]صحیح
صحیح بخاری (5806) صحیح مسلم (1177)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيہِ قَالَ سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللہِ ﷺ مَا يَتْرُكُ الْمُحْرِمُ مِنْ الثِّيَابِ فَقَالَ لَا يَلْبَسُ الْقَمِيصَ وَلَا الْبُرْنُسَ وَلَا السَّرَاوِيلَ وَلَا الْعِمَامَةَ وَلَا ثَوْبًا مَسَّہُ وَرْسٌ وَلَا زَعْفَرَانٌ وَلَا الْخُفَّيْنِ إِلَّا لِمَنْ لَا يَجِدُ النَّعْلَيْنِ فَمَنْ لَمْ يَجِدْ النَّعْلَيْنِ فَلْيَلْبَسْ الْخُفَّيْنِ وَلْيَقْطَعْہُمَا حَتَّی يَكُونَا أَسْفَلَ مِنْ الْكَعْبَيْنِ
جناب سالم اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) سے بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا کہ محرم کون سے کپڑے نہ پہنے؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’قمیص،ٹوپی دار کرتا،شلوار،پگڑی یا ایسا کپڑا جس کو ورس یا زعفران لگا ہو نہ پہنے اور موزے بھی نہ پہنے،الا یہ کہ کسی کے پاس جوتے نہ ہوں۔جس کے پاس جوتے نہ ہوں وہ موزے پہن لے مگر انہیں کاٹ لے حتیٰ کہ ٹخنوں سے نیچے ہو جائیں۔‘‘