Sunan Abi Dawood Hadith 1828 (سنن أبي داود)
[1828]إسنادہ صحیح
أخرجہ الحمیدي (696 وسندہ صحیح) مشکوۃ المصابیح (2692)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّہُ وَجَدَ الْقُرَّ فَقَالَ أَلْقِ عَلَيَّ ثَوْبًا يَا نَافِعُ فَأَلْقَيْتُ عَلَيْہِ بُرْنُسًا فَقَالَ تُلْقِي عَلَيَّ ہَذَا وَقَدْ نَہَی رَسُولُ اللہِ ﷺ أَنْ يَلْبَسَہُ الْمُحْرِمُ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ انہیں سردی لگی تو انہوں نے کہا: اے نافع! مجھ پر کوئی کپڑا ڈال دو۔چنانچہ میں (نافع) نے ان پر ایک برنس (ایک قمیص جس کا ایک حصہ بطور ٹوپی استعمال ہوتا ہے) ڈال دی۔تو وہ بولے مجھ پر یہ ڈال رہا ہے حالانکہ رسول اللہ ﷺ نے محرم کو اس کے پہننے سے منع فرمایا ہے۔