Sunan Abi Dawood Hadith 1830 (سنن أبي داود)
[1830]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَاالْحُسَيْنُ بْنُ الْجُنَيْدِ الدَّامِغَانِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ قَالَ أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ سُوَيْدٍ الثَّقَفِيُّ قَالَ حَدَّثَتْنِي عَائِشَةُ بِنْتُ طَلْحَةَ أَنَّ عَائِشَةَ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا حَدَّثَتْہَا قَالَتْ كُنَّا نَخْرُجُ مَعَ النَّبِيِّ ﷺ إِلَی مَكَّةَ فَنُضَمِّدُ جِبَاہَنَا بِالسُّكِّ الْمُطَيَّبِ عِنْدَ الْإِحْرَامِ فَإِذَا عَرِقَتْ إِحْدَانَا سَالَ عَلَی وَجْہِہَا فَيَرَاہُ النَّبِيُّ ﷺ فَلَا يَنْہَاہَا
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ ہم نبی کریم ﷺ کی معیت میں مکہ کو جاتیں تو احرام کے وقت اپنی پیشانیوں پر خوشبودار مرکب خوشبو کا ضماد کر لیا کرتی تھیں۔جب پسینہ آتا تو وہ ہمارے چہروں پر بہہ آتا تھا،نبی کریم ﷺ اسے دیکھتے تو اس سے منع نہ فرماتے تھے۔