Sunan Abi Dawood Hadith 1832 (سنن أبي داود)
[1832]صحیح
صحیح بخاری (2298) صحیح مسلم (1783)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ قَالَ سَمِعْتُ الْبَرَاءَ يَقُولُ لَمَّا صَالَحَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَہْلَ الْحُدَيْبِيَةِ صَالَحَہُمْ عَلَی أَنْ لَا يَدْخُلُوہَا إِلَّا بِجُلْبَانِ السِّلَاحِ فَسَأَلْتُہُ مَا جُلْبَانُ السِّلَاحِ قَالَ الْقِرَابُ بِمَا فِيہِ
سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ ﷺ نے حدیبیہ والوں سے صلح کی تھی تو اس بات پر صلح کی تھی کہ یہ لوگ (مسلمان) مکہ میں اس حالت میں داخل ہوں گے کہ ان کے ہتھیار ان کے میانوں میں ہوں گے۔(غالباً) شعبہ نے ابواسحٰق سے پوچھا کہ ((جلبان السلاح)) کیا ہوتا ہے؟ انہوں نے کہا چمڑے کا وہ تھیلا جس میں ہتھیار رکھا جاتا ہے۔