Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1834 (سنن أبي داود)

[1834]صحیح

صحیح مسلم (1298)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَاأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ عَنْ يَحْيَی بْنِ حُصَيْنٍ عَنْ أُمِّ الْحُصَيْنِ حَدَّثَتْہُ قَالَتْ حَجَجْنَا مَعَ النَّبِيِّ ﷺ حَجَّةَ الْوَدَاعِ فَرَأَيْتُ أُسَامَةَ وَبِلَالًا وَأَحَدُہُمَا آخِذٌ بِخِطَامِ نَاقَةِ النَّبِيِّ ﷺ وَالْآخَرُ رَافِعٌ ثَوْبَہُ لِيَسْتُرَہُ مِنْ الْحَرِّ حَتَّی رَمَی جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ

سیدہ ام الحصین رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ہم نے نبی کریم ﷺ کی معیت میں حجۃ الوداع کیا۔چنانچہ میں نے سیدنا اسامہ اور بلال رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ ان میں سے ایک رسول اللہ ﷺ کی اونٹنی کی مہار پکڑے ہوئے تھا اور دوسرا آپ ﷺ کو گرمی سے بچانے کے لیے آپ ﷺ پر کپڑا بلند کیے ہوئے تھا (اور ان کی یہ خدمت اسی طرح رہی) حتیٰ کہ آپ ﷺ نے جمرہ عقبہ کو کنکریاں مار لیں۔