Sunan Abi Dawood Hadith 1837 (سنن أبي داود)
[1837] إسنادہ ضعیف
نسائی (2852)
قتادۃ مدلس وعنعن
وللحدیث شاھد ضعیف یأتي(3863)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ احْتَجَمَ وَہُوَ مُحْرِمٌ عَلَی ظَہْرِ الْقَدَمِ مِنْ وَجَعٍ كَانَ بِہِ قَالَ أَبُو دَاوُد سَمِعْت أَحْمَدَ قَالَ ابْنُ أَبِي عَرُوبَةَ أَرْسَلَہُ يَعْنِي عَنْ قَتَادَةَ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے بحالت احرام اپنے پاؤں کی پشت پر،ایک تکلیف کی وجہ سے سینگی لگوائی۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے امام احمد سے سنا،وہ کہتے تھے کہ ابن ابی عروبہ نے اس روایت کو قتادہ سے مرسل بیان کیا۔(یعنی جناب انس کا واسطہ ذکر نہیں کیا۔)