Sunan Abi Dawood Hadith 1840 (سنن أبي داود)
[1840]صحیح
صحیح بخاری (1840) صحیح مسلم (1205)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِكٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ إِبْرَاہِيمَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ حُنَيْنٍ عَنْ أَبِيہِ أَنَّ عَبْدَ اللہِ بْنَ عَبَّاسٍ وَالْمِسْوَرَ بْنَ مَخْرَمَةَ اخْتَلَفَا بِالْأَبْوَاءِ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ يَغْسِلُ الْمُحْرِمُ رَأْسَہُ وَقَالَ الْمِسْوَرُ لَا يَغْسِلُ الْمُحْرِمُ رَأْسَہُ فَأَرْسَلَہُ عَبْدُ اللہِ بْنُ عَبَّاسٍ إِلَی أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ فَوَجَدَہُ يَغْتَسِلُ بَيْنَ الْقَرْنَيْنِ وَہُوَ يُسْتَرُ بِثَوْبٍ قَالَ فَسَلَّمْتُ عَلَيْہِ قَالَ مَنْ ہَذَا قُلْتُ أَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ حُنَيْنٍ أَرْسَلَنِي إِلَيْكَ عَبْدُ اللہِ بْنُ عَبَّاسٍ أَسْأَلُكَ كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَغْسِلُ رَأْسَہُ وَہُوَ مُحْرِمٌ قَالَ فَوَضَعَ أَبُو أَيُّوبَ يَدَہُ عَلَی الثَّوْبِ فَطَأْطَأَہُ حَتَّی بَدَا لِي رَأْسُہُ ثُمَّ قَالَ لِإِنْسَانٍ يَصُبُّ عَلَيْہِ اصْبُبْ قَالَ فَصَبَّ عَلَی رَأْسِہِ ثُمَّ حَرَّكَ أَبُو أَيُّوبَ رَأْسَہُ بِيَدَيْہِ فَأَقْبَلَ بِہِمَا وَأَدْبَرَ ثُمَّ قَالَ ہَكَذَا رَأَيْتُہُ يَفْعَلُ ﷺ
عبداللہ بن حنین سے مروی ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عباس اور مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہما ابواء مقام میں تھے کہ ان میں ایک مسئلے میں اختلاف ہو گیا۔ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ محرم اپنا سر دھو سکتا ہے۔مسور رضی اللہ عنہ نے کہا کہ محرم اپنا سر نہیں دھو سکتا۔چنانچہ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اس کو (عبداللہ بن حنین کو) سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے ہاں بھیج دیا تو اس نے ان کو پایا کہ وہ کنویں کی چرخی کی دو لکڑیوں کے پاس بیٹھے غسل کر رہے تھے اور ایک کپڑے سے پردہ کیے ہوئے تھے۔کہتے ہیں کہ میں نے ان کو سلام کیا تو انہوں نے پوچھا: کون ہو؟ میں نے کہا: میں عبداللہ بن حنین ہوں۔مجھے عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے بھیجا ہے کہ آپ سے دریافت کروں کہ رسول اللہ ﷺ حالت احرام میں اپنا سر کیسے دھویا کرتے تھے؟ تو انہوں نے (ابوایوب رضی اللہ عنہ نے) اپنا ہاتھ (پردے والے) کپڑے پر رکھ کر اسے کچھ نیچا کیا حتیٰ کہ مجھے ان کا سر نظر آنے لگا۔پھر انہوں نے ایک شخص سے جو ان پر پانی ڈال رہا تھا،کہا کہ پانی ڈالو۔چنانچہ اس نے ان کے سر پر پانی ڈالا تو سیدنا ابوایوب نے اپنے سر کو دونوں ہاتھوں سے حرکت دی اور اپنے ہاتھوں کو آگے پیچھے کیا: پھر کہا: میں نے آپ ﷺ کو دیکھا تھا کہ آپ اسی طرح کرتے تھے۔