Sunan Abi Dawood Hadith 1846 (سنن أبي داود)
[1846]صحیح
صحیح مسلم (1199)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيہِ سُئِلَ النَّبِيُّ ﷺ عَمَّا يَقْتُلُ الْمُحْرِمُ مِنْ الدَّوَابِّ فَقَالَ خَمْسٌ لَا جُنَاحَ فِي قَتْلِہِنَّ عَلَی مَنْ قَتَلَہُنَّ فِي الْحِلِّ وَالْحُرُمِ الْعَقْرَبُ وَالْفَأْرَةُ وَالْحِدَأَةُ وَالْغُرَابُ وَالْكَلْبُ الْعَقُورُ
جناب سالم اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ سے سوال کیا گیا کہ محرم کون سے جانور قتل کر سکتا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’پانچ جانوروں کے قتل میں کوئی گناہ نہیں ہے۔حرم میں مارے یا اس سے باہر حل میں (اور حالت احرام میں مارے یا حلال ہوتے ہوئے) یعنی بچھو،کوا،چوہا،چیل اور کاٹنے والا کتا۔‘‘