Sunan Abi Dawood Hadith 1850 (سنن أبي داود)
[1850]إسنادہ صحیح
أخرجہ النسائي (2823 وسندہ صحیح)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ قَيْسٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّہُ قَالَ يَا زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ ہَلْ عَلِمْتَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ أُہْدِيَ إِلَيْہِ عَضُدُ صَيْدٍ فَلَمْ يَقْبَلْہُ وَقَالَ إِنَّا حُرُمٌ قَالَ نَعَمْ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے انہوں نے کہا: اے زید بن ارقم! کیا تمہیں معلوم ہے کہ رسول اللہ ﷺ کو ایک شکار کا عضو ہدیہ دیا گیا تھا تو آپ ﷺ نے اسے قبول نہیں کیا تھا اور فرمایا تھا‘‘ ہم احرام میں ہیں؟ ’’سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے جواب دیا،ہاں!۔