Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1854 (سنن أبي داود)

[1854] إسنادہ ضعیف جدًا

ترمذی (850) ابن ماجہ (3222)

أبو المھزم: متروک (تقریب: 8397) وقال الھیثمي: وضعفہ الجمھور (مجمع الزوائد 10 / 287)

انوار الصحیفہ ص 73

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ حَبِيبٍ الْمُعَلِّمِ عَنْ أَبِي الْمُہَزِّمِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ أَصَبْنَا صِرْمًا مِنْ جَرَادٍ فَكَانَ رَجُلٌ مِنَّا يَضْرِبُ بِسَوْطِہِ وَہُوَ مُحْرِمٌ فَقِيلَ لَہُ إِنَّ ہَذَا لَا يَصْلُحُ فَذُكِرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ ﷺ فَقَالَ إِنَّمَا ہُوَ مِنْ صَيْدِ الْبَحْرِ سَمِعْت أَبَا دَاوُد يَقُولُ أَبُو الْمُہَزِّمِ ضَعِيفٌ وَالْحَدِيثَانِ جَمِيعًا وَہْمٌ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہمیں ایک ٹڈی دل مل گیا تو ہمارا ایک آدمی جو احرام میں تھا،ان کو اپنے کوڑے سے مارنے لگا،اسے کہا گیا کہ یہ کام درست نہیں ہے اور نبی کریم ﷺ سے اس کا ذکر کیا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’یہ تو سمندر کے شکار میں سے ہے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ (اس حدیث کا راوی) ابومہزم ضعیف ہے اور یہ دونوں حدیثیں وہم ہیں۔