Sunan Abi Dawood Hadith 1859 (سنن أبي داود)
[1859] إسنادہ ضعیف
رجل من الأنصار مجھول
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ رَجُلًا مِنْ الْأَنْصَارِ أَخْبَرَہُ عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ وَكَانَ قَدْ أَصَابَہُ فِي رَأْسِہِ أَذًی فَحَلَقَ فَأَمَرَہُ النَّبِيُّ ﷺ أَنْ يُہْدِيَ ہَدْيًا بَقَرَةً
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔اور ان کی حالت یہ تھی کہ سر میں اذیت تھی (یعنی جوئیں پڑ گئی تھیں) تو انہوں نے اپنا سر منڈوا لیا تھا۔پس نبی کریم ﷺ نے ان کو حکم دیا تھا کہ ایک گائے کی قربانی کریں۔