Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1862 (سنن أبي داود)

[1862]إسنادہ صحیح

یحیی بن أبي کثیر صرح بالسماع عند ابن ماجہ (3077 وسندہ صحیح) مشکوۃ المصابیح (2713)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ حَجَّاجٍ الصَّوَّافِ حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ سَمِعْتُ الْحَجَّاجَ بْنَ عَمْرٍو الْأَنْصَارِيَّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَنْ كُسِرَ أَوْ عَرِجَ فَقَدْ حَلَّ وَعَلَيْہِ الْحَجُّ مِنْ قَابِلٍ قَالَ عِكْرِمَةُ سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ وَأَبَا ہُرَيْرَةَ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَا صَدَقَ

سیدنا حجاج بن عمرو انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جس کی ہڈی ٹوٹ جائے یا لنگڑا ہو جائے تو وہ حلال ہو گیا۔(یعنی اس کے لیے حلال ہو جانا مباح ہے) اور آئندہ کے لیے اس پر حج ہے۔‘‘ جناب عکرمہ کہتے ہیں میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اس بارے میں پوچھا،ان دونوں نے (حجاج کی روایت کی) تصدیق کی۔