Sunan Abi Dawood Hadith 1865 (سنن أبي داود)
[1865]صحیح
صحیح بخاری (1553، 1573) صحیح مسلم (1259)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ إِذَا قَدِمَ مَكَّةَ بَاتَ بِذِي طَوًی حَتَّی يُصْبِحَ وَيَغْتَسِلَ ثُمَّ يَدْخُلَ مَكَّةَ نَہَارًا وَيَذْكُرُ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّہُ فَعَلَہُ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ وہ جب بھی مکہ آتے تو وادی ذی طویٰ میں رات گزارتے حتیٰ کہ صبح ہو جاتی اور غسل کرتے۔پھر دن چڑھے مکہ میں داخل ہوتے۔اور نبی کریم ﷺ کے متعلق بیان کرتے کہ آپ ﷺ نے ایسے ہی کیا تھا۔