Sunan Abi Dawood Hadith 1866 (سنن أبي داود)
[1866]صحیح
صحیح بخاری (1575) صحیح مسلم (1257)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ جَعْفَرٍ الْبَرْمَكِيُّ حَدَّثَنَا مَعِنٌ عَنْ مَالِكٍ ح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَابْنُ حَنْبَلٍ عَنْ يَحْيَی ح و حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ جَمِيعًا عَنْ عُبَيْدِ اللہِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ يَدْخُلُ مَكَّةَ مِنْ الثَّنِيَّةِ الْعُلْيَا قَالَا عَنْ يَحْيَی إِنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ يَدْخُلُ مَكَّةَ مِنْ كَدَاءَ مِنْ ثَنِيَّةِ الْبَطْحَاءِ وَيَخْرُجُ مِنْ الثَّنِيَّةِ السُّفْلَی زَادَ الْبَرْمَكِيُّ يَعْنِي ثَنِيَّتَيْ مَكَّةَ وَحَدِيثُ مُسَدَّدٍ أَتَمُّ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ مکہ میں بالائی جانب کی گھاٹی سے تشریف لایا کرتے تھے۔مسدد اور ابن حنبل نے یحییٰ سے نقل کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ بطحاء کی گھاٹی سے کداء کی جانب سے مکہ میں داخل ہوتے تھے اور زیریں جانب کی گھاٹی سے واپس جاتے تھے۔برمکی (عبداللہ بن جعفر) نے مزید کہا کہ مکہ کی دو گھاٹیاں مراد ہیں۔اور مسدد کی روایت زیادہ کامل ہے۔