Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1868 (سنن أبي داود)

[1868]صحیح

صحیح بخاری (1578) صحیح مسلم (1258)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللہِ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا قَالَتْ دَخَلَ رَسُولُ اللہِ ﷺ عَامَ الْفَتْحِ مِنْ كَدَاءَ مِنْ أَعْلَی مَكَّةَ وَدَخَلَ فِي الْعُمْرَةِ مِنْ كُدًی قَالَ وَكَانَ عُرْوَةُ يَدْخُلُ مِنْہُمَا جَمِيعًا وَكَانَ أَكْثَرُ مَا كَانَ يَدْخُلُ مِنْ كُدًی وَكَانَ أَقْرَبَہُمَا إِلَی مَنْزِلِہِ

ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ فتح کے سال مکہ میں اس کی بالائی جانب کداء کی طرف سے داخل ہوئے تھے۔اور عمرہ میں کدی کی طرف (زیریں جانب) سے آئے تھے۔اور جناب عروہ دونوں راہوں سے آتے تھے۔(کبھی اس سے اور کبھی اس سے) اور یہ (عروہ) اکثر اوقات کدی کی طرف (زیریں طرف) سے داخل ہوتے تھے۔اور یہ جانب ان کی منزل کے زیادہ قریب تھی۔