Sunan Abi Dawood Hadith 1869 (سنن أبي داود)
[1869]صحیح
صحیح بخاری (1577) صحیح مسلم (1258)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ إِذَا دَخَلَ مَكَّةَ دَخَلَ مِنْ أَعْلَاہَا وَخَرَجَ مِنْ أَسْفَلِہَا
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ جب مکہ میں داخل ہوتے تو اس کی بالائی جانب سے تشریف لاتے۔(اسی راستے میں مکہ کا معروف قبرستان ہے اور اس طرف سے آنے میں آپ ﷺ کو آسانی تھی اور واپسی کے لیے) زیریں جانب سے نکلتے تھے۔(اور یہی وہ راہ ہے جس میں آج کل مقام ’’جرول‘‘ آتا ہے)۔