Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 421 (سنن أبي داود)

[421]إسنادہ صحیح

مشکوۃ المصابیح (612)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ الْحِمْصِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا حَرِيزٌ عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ عَاصِمِ بْنِ حُمَيْدٍ السَّكُونِيِّ أَنَّہُ سَمِعَ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ يَقُولُ أَبْقَيْنَا النَّبِيَّ ﷺ فِي صَلَاةِ الْعَتَمَةِ فَأَخَّرَ حَتَّی ظَنَّ الظَّانُّ أَنَّہُ لَيْسَ بِخَارِجٍ وَالْقَائِلُ مِنَّا يَقُولُ صَلَّی فَإِنَّا لَكَذَلِكَ حَتَّی خَرَجَ النَّبِيُّ ﷺ فَقَالُوا لَہُ كَمَا قَالُوا فَقَالَ لَہُمْ أَعْتِمُوا بِہَذِہِ الصَّلَاةِ فَإِنَّكُمْ قَدْ فُضِّلْتُمْ بِہَا عَلَی سَائِرِ الْأُمَمِ وَلَمْ تُصَلِّہَا أُمَّةٌ قَبْلَكُمْ

جناب عاصم بن حمید سکونی سے روایت ہے،انہوں نے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے سنا،وہ بیان کرتے تھے کہ (ایک بار) ہم نبی کریم ﷺ کا نماز عشاء کے لیے انتظار کرتے رہے مگر آپ نے تاخیر کر دی حتیٰ کہ بعض نے یہ بھی گمان کیا کہ شاید آپ نہیں آئیں گے اور کچھ کہنے لگے کہ آپ نے نماز پڑھ لی ہے۔بہرحال ہم اسی حالت میں تھے کہ آپ تشریف لے آئے تو اصحاب کرام رضی اللہ عنہم نے آپ سے وہی کچھ کہا جو پہلے کہہ رہے تھے۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’اس نماز کو خوب اندھیرے میں پڑھو،بلاشبہ تمہیں تمام امتوں پر اس کے ذریعے سے فضیلت دی گئی ہے اور تم سے پہلے کسی امت نے یہ نماز نہیں پڑھی ہے۔‘‘