Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 423 (سنن أبي داود)

[423]صحیح

صحیح بخاری (867) صحیح مسلم (645)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا أَنَّہَا قَالَتْ إِنْ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَيُصَلِّي الصُّبْحَ فَيَنْصَرِفُ النِّسَاءُ مُتَلَفِّعَاتٍ بِمُرُوطِہِنَّ مَا يُعْرَفْنَ مِنْ الْغَلَسِ

۔ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،وہ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ فجر کی نماز پڑھتے (اور اس کے بعد) عورتیں اپنی چادروں میں لپٹی لوٹتیں تو اندھیرے کے باعث پہچانی نہ جاتی تھیں۔