Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 426 (سنن أبي داود)

[426]صحیح

وللحدیث طریق صحیح عند ابن خزیمۃ (327) وسندہ صحیح مشکوۃ المصابیح (607)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ الْخُزَاعِيُّ وَعَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْلَمَةَ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ غَنَّامٍ عَنْ بَعْضِ أُمَّہَاتِہِ عَنْ أُمِّ فَرْوَةَ قَالَتْ سُئِلَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَيُّ الْأَعْمَالِ أَفْضَلُ قَالَ الصَّلَاةُ فِي أَوَّلِ وَقْتِہَا قَالَ الْخُزَاعِيُّ فِي حَدِيثِہِ عَنْ عَمَّةٍ لَہُ يُقَالُ لَہَا أُمُّ فَرْوَةَ قَدْ بَايَعَتْ النَّبِيَّ ﷺ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ سُئِلَ

قاسم بن غنام اپنی ماں سے بیان کرتے ہیں،وہ سیدہ ام فروہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتی ہیں وہ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ سے سوال کیا گیا،اعمال میں سے کون سا عمل افضل ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’نماز اول وقت میں ادا کرنا۔‘‘ خزاعی نے اپنی روایت میں کہا (کہ قاسم بن غنام نے) اپنی پھوپھی سے روایت کیا جس کا نام ام فروہ تھا اور اس نے نبی کریم ﷺ سے بیعت کی تھی (فرماتی ہیں کہ) نبی کریم ﷺ سے سوال کیا گیا۔(یہ خزاعی کی روایت ہے جب کہ عبداللہ بن مسلمہ نے ((بعض أمہاتہ)) کا لفظ روایت کیا ہے)۔