Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 427 (سنن أبي داود)

[427]صحیح

صحیح مسلم (634)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عُمَارَةَ بْنِ رُؤَيْبَةَ عَنْ أَبِيہِ قَالَ سَأَلَہُ رَجُلٌ مِنْ أَہْلِ الْبَصْرَةِ فَقَالَ أَخْبِرْنِي مَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ لَا يَلِجُ النَّارَ رَجُلٌ صَلَّی قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ أَنْ تَغْرُبَ قَالَ أَنْتَ سَمِعْتَہُ مِنْہُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ قَالَ نَعَمْ كُلُّ ذَلِكَ يَقُولُ سَمِعَتْہُ أُذُنَايَ وَوَعَاہُ قَلْبِي فَقَالَ الرَّجُلُ وَأَنَا سَمِعْتُہُ ﷺ يَقُولُ ذَلِكَ

جناب ابوبکر بن عمارہ بن رویبہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ اہل بصرہ کے کسی شخص نے ان سے کہا کہ آپ نے رسول اللہ ﷺ سے جو کچھ سنا ہے،اس میں سے کچھ مجھے بھی بیان فرمائیے۔تو انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو سنا،آپ ﷺ فرماتے تھے ’’دوزخ میں نہیں جائے گا وہ آدمی جس نے سورج طلوع ہونے اور اس کے غروب ہونے سے پہلے کی نمازیں پڑھیں۔‘‘ کہا کیا یہ آپ نے ان سے خود سنا ہے؟ تین بار کہا۔جواب دیا کہ ہاں! اور ہر بار کہتے کہ میں نے اسے اپنے کانوں سے سنا ہے اور میرے دل نے اسے یاد رکھا ہے۔تو اس آدمی نے کہا: میں نے بھی آپ ﷺ کو یہی فرماتے ہوئے سنا ہے۔