Sunan Abi Dawood Hadith 428 (سنن أبي داود)
[428]إسنادہ صحیح
والحدیث محمول علی الجماعۃ یعني أنہ رخص لہ في ترک حضور بعض الصلوات فی الجماعۃ لا علٰی ترکھا أصلاً فافھمہ فإنہ مھم وللحدیث لون الآخر عند أحمد (4/344) وھذا لا یضر والحمد للہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا خَالِدٌ عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي ہِنْدٍ عَنْ أَبِي حَرْبِ بْنِ أَبِي الْأَسْوَدِ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ فَضَالَةَ عَنْ أَبِيہِ قَالَ عَلَّمَنِي رَسُولُ اللہِ ﷺ فَكَانَ فِيمَا عَلَّمَنِي وَحَافِظْ عَلَی الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ قَالَ قُلْتُ إِنَّ ہَذِہِ سَاعَاتٌ لِي فِيہَا أَشْغَالٌ فَمُرْنِي بِأَمْرٍ جَامِعٍ إِذَا أَنَا فَعَلْتُہُ أَجْزَأَ عَنِّي فَقَالَ حَافِظْ عَلَی الْعَصْرَيْنِ وَمَا كَانَتْ مِنْ لُغَتِنَا فَقُلْتُ وَمَا الْعَصْرَانِ فَقَالَ صَلَاةُ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَصَلَاةُ قَبْلَ غُرُوبِہَا
جناب عبداللہ بن فضالہ اپنے والد سے راوی ہیں وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے سکھایا اور جو سکھایا ان میں یہ بات بھی تھی ’’پانچ نمازوں کی پابندی کرنا۔‘‘ میں نے عرض کیا کہ مجھے ان اوقات میں کام ہوتے ہیں تو آپ مجھے کوئی جامع بات ارشاد فرمائیں جس پر عمل میرے لیے کافی رہے،آپ ﷺ نے فرمایا ’’((عصرین)) کی پابندی کرنا۔‘‘ اور یہ لفظ ہماری زبان میں مستعمل نہ تھا۔میں نے کہا کہ ((عصرین)) سے کیا مراد ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’سورج کے طلوع اور غروب ہونے سے پہلے کی نمازیں۔‘‘