Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 431 (سنن أبي داود)

[431]صحیح

صحیح مسلم (648)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ يَعْنِي الْجَوْنِيَّ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الصَّامِتِ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللہِ ﷺ يَا أَبَا ذَرٍّ كَيْفَ أَنْتَ إِذَا كَانَتْ عَلَيْكَ أُمَرَاءُ يُمِيتُونَ الصَّلَاةَ أَوْ قَالَ يُؤَخِّرُونَ الصَّلَاةَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللہِ فَمَا تَأْمُرُنِي قَالَ صَلِّ الصَّلَاةَ لِوَقْتِہَا فَإِنْ أَدْرَكْتَہَا مَعَہُمْ فَصَلِّہَا فَإِنَّہَا لَكَ نَافِلَةٌ

سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے کہا کہ مجھ سے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’اے ابوذر! اس وقت تیرا کیا حال ہو گا جب تجھ پر ایسے حکام ہوں گے جو نمازوں کو مار ڈالیں گے۔‘‘ یا یہ فرمایا ’’ان میں تاخیر کریں گے۔‘‘ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ مجھے کیا حکم فرماتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’تم نماز کو اس کے وقت میں پڑھ لیا کرنا اور اگر تم اسے ان کے ساتھ پاؤ تو ان کے ساتھ بھی پڑھ لیا کرنا اور یہ تیرے لیے نفل ہو گی۔‘‘