Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 436 (سنن أبي داود)

[436] إسنادہ ضعیف

ابن شھاب الزھري عنعن

وحدیث البخاري (595) ومسلم (680) یغني عنہ

وانظر الأصل: 444

انوار الصحیفہ ص 29

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ،حَدَّثَنَا أَبَانُ،حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ،عَنِ الزُّہْرِيِّ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،فِي ہَذَا الْخَبَرِ،قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((تَحَوَّلُوا عَنْ مَكَانِكُمُ الَّذِي أَصَابَتْكُمْ فِيہِ الْغَفْلَةُ))،قَالَ فَأَمَرَ بِلَالًا فَأَذَّنَ وَأَقَامَ وَصَلَّی،قَالَ أَبُو دَاوُدَ: رَوَاہُ مَالِكٌ،وَسُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ،وَالْأَوْزَاعِيُّ،وَعَبْدُ الرَّزَّاقِ،عَنْ مَعْمَر،ٍ وَابْنِ إِسْحَاقَ لَمْ يَذْكُرْ أَحَدٌ مِنْہُمُ الْأَذَانَ فِي،حَدِيثِ الزُّہْرِيِّ ہَذَا،وَلَمْ يُسْنِدْہُ مِنْہُمْ أَحَدٌ إِلَّا الْأَوْزَاعِيُّ،وَأَبَانُ الْعَطَّارُ،عَنْ مَعْمَرٍ

۔ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مذکورہ بالا قصے میں بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’اس جگہ سے نکل چلو جہاں تم پر غفلت طاری ہوئی ہے۔‘‘ اس کے بعد آپ ﷺ نے بلال کو حکم دیا تو انہوں نے اذان اور پھر اقامت کہی اور نماز پڑھی۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ اس روایت کو مالک سفیان بن عیینہ،اوزاعی اور عبدالرزاق نے معمر اور ابن اسحاق سے نقل کیا ہے۔مگر کسی نے بھی زہری کی اس روایت میں اذان کا ذکر نہیں کیا۔اور معمر سے اوزاعی اور ابان عطار کے سوا کسی نے بھی اس کو بیان نہیں کیا ہے۔