Sunan Abi Dawood Hadith 439 (سنن أبي داود)
[439]صحیح
صحیح بخاری (7471)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ،أَخْبَرَنَا خَالِدٌ،عَنْ حُصَيْنٍ،عَنِ ابْنِ أَبِي قَتَادَةَ،عَنْ أَبِي قَتَادَةَ،فِي ہَذَا الْخَبَرِ قَالَ: فَقَالَ: ((إِنَّ اللہَ قَبَضَ أَرْوَاحَكُمْ حَيْثُ شَاءَ وَرَدَّہَا حَيْثُ شَاءَ قُمْ فَأَذِّنْ بِالصَّلَاةِ)) فَقَامُوا فَتَطَہَّرُوا،حَتَّی إِذَا ارْتَفَعَتِ الشَّمْسُ قَامَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ فَصَلَّی بِالنَّاسِ،
جناب ابن ابی قتادہ (اپنے والد) سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے راوی ہیں،انہوں نے اس خبر میں بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’اللہ نے جب چاہا تمہاری روحیں قبض کر لیں اور جب چاہا لوٹا دیں،لہٰذا اٹھو اور نماز کے لیے اذان کہو۔‘‘ چنانچہ وہ اٹھے اور وضو کیا حتیٰ کہ جب سورج بلند ہو گیا تو نبی کریم ﷺ کھڑے ہوئے اور لوگوں کو نماز پڑھائی۔