Sunan Abi Dawood Hadith 445 (سنن أبي داود)
[445] إسنادہ ضعیف
یزید بن صالح: مجھول الحال لا یعتبر بہ ولم یثبت توثیقہ عن أبي داود
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا إِبْرَاہِيمُ بْنُ الْحَسَنِ،حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ،حَدَّثَنَا حَرِيزٌ،ح وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ أَبِي الْوَزِيرِ،حَدَّثَنَا مُبَشِّرٌ يَعْنِي الْحَلَبِيَّ،حَدَّثَنَا حَرِيزٌ يَعْنِي ابْنَ عُثْمَانَ،حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ صَالِحٍ،عَنْ ذِي مِخْبَرٍ الْحَبَشِيِّ،وَكَانَ يَخْدُمُ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ فِي ہَذَا الْخَبَرِ،قَالَ: فَتَوَضَّأَ-يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ-وُضُوءًا لَمْ يَلْثَ مِنْہُ التُّرَابُ،ثُمَّ أَمَرَ بِلَالًا فَأَذَّنَ،ثُمَّ قَامَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ فَرَكَعَ رَكْعَتَيْنِ غَيْرَ عَجِلٍ،ثُمَّ قَالَ لِبِلَالٍ: ((أَقِمِ الصَّلَاةَ))،ثُمَّ صَلَّی الْفَرْضَ وَہُوَ غَيْرُ عَجِلٍ. قَالَ عَنْ حَجَّاجٍ،عَنْ يَزِيدَ بْنِ صُلَيْحٍ،حَدَّثَنِي ذُو مِخْبَرٍ رَجُلٌ مِنَ الْحَبَشَةِ وقَالَ عُبَيْدٌ: يَزِيدُ بْنُ صَالِحٍ،
یزید بن صالح نے سیدنا ذی مخبر حبشی رضی اللہ عنہ سے،اور یہ نبی کریم ﷺ کے خادم تھے۔اس قصے میں بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے وضو کیا،اور مختصر وضو کہ اس سے مٹی بھی اچھی طرح گیلی نہ ہوئی۔پھر بلال کو حکم دیا انہوں نے اذان کہی۔پھر نبی کریم ﷺ اٹھے اور سکون سے دو رکعتیں پڑھیں۔پھر بلال سے فرمایا ’’اقامت کہو۔‘‘ تب آپ ﷺ نے نماز پڑھائی اور آپ جلدی میں نہ تھے۔(ابراہیم نے اپنی سند میں) کہا ((حجاج عن یزید بن صلیح حدثنی ذو مخبر)) یہ ایک حبشی فرد تھا۔اور عبید نے سند میں (راوی کا نام) یزید بن صالح بیان کیا ہے۔