Sunan Abi Dawood Hadith 447 (سنن أبي داود)
[447]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ جَامِعِ بْنِ شَدَّادٍ سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي عَلْقَمَةَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللہِ بْنَ مَسْعُودٍ قَالَ أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ زَمَنَ الْحُدَيْبِيَةِ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَنْ يَكْلَؤُنَا فَقَالَ بِلَالٌ أَنَا فَنَامُوا حَتَّی طَلَعَتْ الشَّمْسُ فَاسْتَيْقَظَ النَّبِيُّ ﷺ فَقَالَ افْعَلُوا كَمَا كُنْتُمْ تَفْعَلُونَ قَالَ فَفَعَلْنَا قَالَ فَكَذَلِكَ فَافْعَلُوا لِمَنْ نَامَ أَوْ نَسِيَ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا کہ حدیبیہ کے دنوں میں ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ آئے تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’ہمارا پہرہ کون دے گا؟‘‘ بلال رضی اللہ عنہ نے کہا: میں۔چنانچہ باقی سب سو رہے حتیٰ کہ سورج نکل آیا۔پس نبی کریم ﷺ جاگے اور فرمایا ’’اسی طرح کرو جس طرح کہ (اس سے پہلے) کیا کرتے تھے۔‘‘ چنانچہ ہم نے اسی طرح کیا۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’جو سو جائے یا بھول جائے،تو ایسے ہی کیا کرے۔‘‘