Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 454 (سنن أبي داود)

[454]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ،حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ،عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ،عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ،قَالَ: كَانَ مَوْضِعُ الْمَسْجِدِ حَائِطًا لِبَنِي النَّجَّارِ فِيہِ حَرْثٌ وَنَخْلٌ،وَقُبُورُ الْمُشْرِكِينَ،فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ ((ثَامِنُونِي بِہِ)) فَقَالُوا: لَا نَبْغِي بِہِ ثَمَنًا،فَقَطَعَ النَّخْلَ وَسَوَّی الْحَرْثَ وَنَبَشَ قُبُورَ الْمُشْرِكِينَ،وَسَاقَ الْحَدِيثَ،وَقَالَ: ((فَاغْفِرْ)) مَكَانَ ((فَانْصُرْ))،قَالَ مُوسَی: وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ،بِنَحْوِہِ،وَكَانَ عَبْدُ الْوَارِثِ،يَقُولُ: خِرَبٌ،وَزَعَمَ عَبْدُ الْوَارِثِ،أَنَّہُ أَفَادَ حَمَّادًا ہَذَا الْحَدِيثَ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مسجد نبوی کا احاطہٰ دراصل بنی نجار کا باغ تھا اور اس میں کچھ کھیتی،کھجوریں اور مشرکین کی قبریں تھیں۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’مجھ سے اس کی قیمت لے لو۔‘‘ تو انہوں نے کہا کہ ہم اس کی قیمت نہیں لیں گے۔چنانچہ کھجوریں کاٹ دی گئیں،کھیتی کو برابر کر دیا گیا اور مشرکین کی قبروں کو اکھیڑ دیا گیا۔اور پوری حدیث بیان کی۔(مذکورہ شعر میں) ((فانصر)) کی جگہ ((فاغفر)) کا لفظ بیان کیا ہے۔یعنی ’’بخش دے۔‘‘ موسیٰ (موسیٰ بن اسماعیل) کہتے ہیں کہ عبدالواث نے ہم سے اس کی مانند بیان کیا اور عبدالوارث ((خرب)) ’’کھنڈر‘‘ بیان کرتے تھے۔(نہ کہ ((خرث))) اور کہتے تھے کہ میں نے ہی حماد کو یہ حدیث بیان کی ہے۔