Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4542 (سنن أبي داود)

[4542]إسنادہ حسن

مشکوۃ المصابیح (3498)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ حَكِيمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُثْمَانَ حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَدِّہِ قَالَ كَانَتْ قِيمَةُ الدِّيَةِ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ ﷺ ثَمَانَ مِائَةِ دِينَارٍ أَوْ ثَمَانِيَةَ آلَافِ دِرْہَمٍ وَدِيَةُ أَہْلِ الْكِتَابِ يَوْمَئِذٍ النِّصْفُ مِنْ دِيَةِ الْمُسْلِمِينَ قَالَ فَكَانَ ذَلِكَ كَذَلِكَ حَتَّی اسْتُخْلِفَ عُمَرُ رَحِمَہُ اللہُ فَقَامَ خَطِيبًا فَقَالَ أَلَا إِنَّ الْإِبِلَ قَدْ غَلَتْ قَالَ فَفَرَضَہَا عُمَرُ عَلَی أَہْلِ الذَّہَبِ أَلْفَ دِينَارٍ وَعَلَی أَہْلِ الْوَرِقِ اثْنَيْ عَشَرَ أَلْفًا وَعَلَی أَہْلِ الْبَقَرِ مِائَتَيْ بَقَرَةٍ وَعَلَی أَہْلِ الشَّاءِ أَلْفَيْ شَاةٍ وَعَلَی أَہْلِ الْحُلَلِ مِائَتَيْ حُلَّةٍ قَالَ وَتَرَكَ دِيَةَ أَہْلِ الذِّمَّةِ لَمْ يَرْفَعْہَا فِيمَا رَفَعَ مِنْ الدِّيَةِ

جناب عمرو بن شعیب اپنے والد سے وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے دور میں دیت کی قیمت آٹھ سو دینار (سونے کے) یا آٹھ ہزار درہم (چاندی کے) تھی اور ان دنوں اہل کتاب کی دیت مسلمانوں کی دیت کے مقابلے میں آدھی ہوتی تھی۔چنانچہ معاملہ ایسے ہی رہا حتیٰ کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ خلیفہ بنے۔تو انہوں نے خطبہ دیا اور کہا: بلاشبہ اونٹ مہنگے ہو گئے ہیں،پھر آپ نے یہ دیت سونے والوں پر ایک ہزار دینار اور چاندی والوں پر بارہ ہزار دینار کر دی،گائے والوں کے لیے دو سو گائے اور بکریوں والوں کے لیے دو ہزار بکریاں،حلے (خاص قسم کے کپڑے) تیار کرنے والوں کے لیے دو سو حلے مقرر کی،اور ذمی لوگوں کی دیت ویسے ہی رہنے دی اور اسے نہیں بڑھایا۔