Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 462 (سنن أبي داود)

[462]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ عَمْرٍو وَأَبُو مَعْمَرٍ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ،حَدَّثَنَا أَيُّوبُ،عَنْ نَافِعٍ،عَنِ ابْنِ عُمَرَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَوْ تَرَكْنَا ہَذَا الْبَابَ لِلنِّسَاءِ.قَالَ: نَافِعٌ فَلَمْ يَدْخُلْ مِنْہُ ابْنُ عُمَرَ حَتَّی مَاتَ. وَقَالَ غَيْرُ عَبْدِ الْوَارِثِ قَالَ عُمَرُ وَہُوَ أَصَحُّ.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’اگر ہم یہ دروازہ عورتوں کے لیے چھوڑ دیں۔“ (اور مرد اس سے داخل نہ ہوں تو بہت بہتر ہو)۔نافع کہتے ہیں کہ (یہ ارشاد سننے کے بعد) ابن عمر رضی اللہ عنہما مرتے دم تک کبھی اس دروازے سے مسجد میں نہیں آئے۔عبدالوارث کے علاوہ دیگر راویوں نے اسے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا قول بیان کیا ہے اور یہ زیادہ صحیح ہے۔