Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 466 (سنن أبي داود)

[466]إسنادہ صحیح

مشکوۃ المصابیح (749)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ بِشْرِ بْنِ مَنْصُورٍ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِيٍّ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْمُبَارَكِ،عَنْ حَيْوَةَ بْنِ شُرَيْحٍ،قَالَ: لَقِيتُ عُقْبَةَ بْنَ مُسْلِمٍ،فَقُلْتُ لَہُ: بَلَغَنِي أَنَّكَ حَدَّثْتَ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ،عَنِ النَّبِيِّ ﷺ،أَنَّہُ كَانَ إِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ،قَالَ: أَعُوذُ بِاللہِ الْعَظِيمِ،وَبِوَجْہِہِ الْكَرِيمِ،وَسُلْطَانِہِ الْقَدِيمِ،مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ! قَالَ: أَقَطْ؟ قُلْتُ: نَعَمْ،قَالَ: فَإِذَا قَالَ ذَلِكَ؟ قَالَ الشَّيْطَانُ: حُفِظَ مِنِّي سَائِرَ الْيَوْمِ.

جناب حیوہ بن شریح کہتے ہیں کہ میں عقبہ بن مسلم سے ملا اور ان سے کہا کہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ آپ سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما کی سند سے نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ جب مسجد میں داخل ہوتے تو کہا کرتے تھے: ((أعوذ باللہ العظیم وبوجہہ الکریم وسلطانہ القدیم من الشیطان الرجیم)) ’’میں شیطان مردود کے شر سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں جو انتہائی عظمت والا ہے،میں اس کے انتہائی محترم چہرے کی پناہ لیتا ہوں اور اس کے سلطان قدیم کی پناہ لیتا ہوں۔‘‘ کہا بس اتنا ہی؟ میں نے کہا: ہاں۔کہا کہ انسان جب یہ کہہ لیتا ہے تو ابلیس کہتا ہے کہ آج سارے دن کیلئے یہ مجھ سے محفوظ ہو گیا۔