Sunan Abi Dawood Hadith 470 (سنن أبي داود)
[470]صحیح
صحیح بخاری (659) صحیح مسلم (649 بعد ح 661)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ،عَنْ مَالِكٍ،عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الْأَعْرَجِ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَال:َ لَا يَزَالُ أَحَدُكُمْ فِي صَلَاةٍ مَا كَانَتِ الصَّلَاةُ تَحْبِسُہُ،لَا يَمْنَعُہُ أَنْ يَنْقَلِبَ إِلَی أَہْلِہِ إِلَّا الصَّلَاةُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جب تک بندے کو نماز (مسجد میں) روکے رکھے وہ (گویا) نماز میں ہوتا ہے (بشرطیکہ) اسے اپنے اہل میں لوٹنے سے روکنے والی صرف نماز ہی ہو۔‘‘