Sunan Abi Dawood Hadith 4779 (سنن أبي داود)
[4779]صحیح
صحیح مسلم (2608)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الْأَعْمَشِ،عَنْ إِبْرَاہِيمَ التَّيْمِيِّ عَنِ الْحَارِثِ بْنِ سُوَيْدٍ،عَنْ عَبْدِ اللہِ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: مَا تَعُدُّونَ الصُّرَعَةَ فِيكُمْ؟،قَالُوا: الَّذِي لَا يَصْرَعُہُ الرِّجَالُ،قَالَ: لَا, وَلَكِنَّہُ الَّذِي يَمْلِكُ نَفْسَہُ عِنْدَ الْغَضَبِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’تم لوگ زبردست پہلوان (بہت زیادہ پچھاڑنے والا) کسے کہتے ہو؟‘‘ صحابہ نے کہا: جسے لوگ پچھاڑ نہ سکیں۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’نہیں پہلوان وہ ہے جو غصے کی حالت میں اپنے آپ کو قابو میں رکھے۔‘‘