Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 478 (سنن أبي داود)

[478]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ،عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ،عَنْ مَنْصُورٍ،عَنْ رِبْعِيٍّ،عَنْ طَارِقِ بْنِ عَبْدِ اللہِ الْمُحَارِبِيِّ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّم:َ إِذَا قَامَ الرَّجُلُ إِلَی الصَّلَاةِ_ أَوْ: إِذَا صَلَّی أَحَدُكُمْ-فَلَا يَبْزُقْ أَمَامَہُ وَلَا عَنْ يَمِينِہِ،وَلَكِنْ عَنْ تِلْقَاءِ يَسَارِہِ إِنْ كَانَ فَارِغًا،أَوْ تَحْتَ قَدَمِہِ الْيُسْرَی،ثُمَّ لِيَقُلْ بِہِ.

سیدنا طارق بن عبداللہ محاربی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جب آدمی نماز کے لیے کھڑا ہو،یا فرمایا،تم میں سے کوئی نماز پڑھ رہا ہو تو اپنے آگے یا دائیں جانب ہرگز نہ تھوکے۔لیکن بائیں جانب اگر خالی ہو تو تھوک سکتا ہے یا اپنے بائیں پاؤں کے نیچے تھوک لے اور پھر اسے مسل ڈالے۔‘‘