Sunan Abi Dawood Hadith 4780 (سنن أبي داود)
[4780] سندہ ضعیف
ترمذی (3452)
عبد الرحمٰن بن أبي لیلی لم یدرک سیدنا معاذ بن جبل رضي اللہ عنہ
و للحدیث شاھد ضعیف عند النسائي فی الکبری (10223) فیہ عبد الملک بن عمیر مدلس و عنعن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَی،حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ،عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ،عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَی،عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ،قَالَ: اسْتَبَّ رَجُلَانِ عِنْدَ النَّبِيِّ ﷺ،فَغَضِبَ أَحَدُہُمَا غَضَبًا شَدِيدًا،حَتَّی خُيِّلَ إِلَيَّ أَنَّ أَنْفَہُ يَتَمَزَّعُ مِنْ شِدَّةِ غَضَبِہِ،فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ: إِنِّي لَأَعْلَمُ كَلِمَةً لَوْ قَالَہَا لَذَہَبَ عَنْہُ مَا يَجِدُہُ مِنَ الْغَضَبِ!،فَقَالَ: مَا ہِيَ يَا رَسُولَ اللہِ؟ قَالَ: يَقُولُ: اللہُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ. قَالَ: فَجَعَلَ مُعَاذٌ يَأْمُرُہُ،فَأَبَی،وَمَحِكَ،وَجَعَلَ يَزْدَادُ غَضَبًا.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ دو آدمی نبی کریم ﷺ کے سامنے ایک دوسرے کو گالیاں دینے لگے۔ان میں ایک اس قدر غضبناک ہو گیا کہ میں نے سمجھا کہ انتہائی غصے سے اس کی ناک ہی چر جائے گی۔تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’بلاشبہ مجھے ایک کلمہ معلوم ہے ‘ اگر یہ کہہ لے تو اس کا یہ غصہ دور ہو جائے۔‘‘ (معاذ رضی اللہ عنہ نے) کہا: اے اﷲ کے رسول! وہ کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’یوں کہہ لے ((اللہم إنی أعوذ بک من الشیطان الرجیم)) ’’اے اﷲ! میں شیطان مردود کے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔‘‘ چنانچہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ اس شخص سے کہنے لگے کہ یہ کلمہ پڑھ لے مگر اس نے انکار کر دیا بلکہ اور لڑنے لگا اور غصے ہونے لگا۔