Sunan Abi Dawood Hadith 4781 (سنن أبي داود)
[4781]صحیح
صحیح بخاری (2382) صحیح مسلم (2610)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الْأَعْمَشِ،عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ،عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ صُرَدٍ،قَالَ: اسْتَبَّ رَجُلَانِ عِنْدَ النَّبِيِّ ﷺ،فَجَعَلَ أَحَدُہُمَا تَحْمَرُّ عَيْنَاہُ،وَتَنْتَفِخُ أَوْدَاجُہُ،فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِنِّي لَأَعْرِفُ كَلِمَةً لَوْ قَالَہَا ہَذَا لَذَہَبَ عَنْہُ الَّذِي يَجِدُ: أَعُوذُ بِاللہِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ فَقَالَ الرَّجُلُ: ہَلْ تَرَی بِي مِنْ جُنُونٍ؟!
سیدنا سلیمان بن صرد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دو آدمی نبی کریم ﷺ کے سامنے ایک دوسرے کو برا بھلا کہنے لگے حتیٰ کہ ایک کی آنکھیں سرخ ہو گئیں اور گلے کی رگیں پھول گئیں۔تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’مجھے ایک کلمہ معلوم ہے ‘ اگر یہ شخص وہ کلمہ کہہ لے تو اس سے یہ کیفیت دور ہو جائے گی۔(اور وہ کلمہ یہ ہے) ((أعوذ باللہ من الشیطان الرجیم)) ’’میں شیطان مردود کے شر سے اﷲ کی پناہ میں آتا ہوں۔‘‘ مگر وہ آدمی کہنے لگا: کیا تم سمجھتے ہو کہ میں مجنون ہوں؟